پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین فروخت کے لئے تیار

پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین فروخت کے لئے تیار
پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین فروخت کے لئے تیار

  

دبئی(صباح نیوز)دنیا میں آرام دہ اور تیزرفتار کاروں کی بھرمار کے بعد مارکیٹ میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جو خشکی پر تیز رفتاری سے چلنے کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی تیر سکتی ہے۔ دنیا کی یہ عجوبہ روزگار لیموزین آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی اب تک 15ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خشکی اور تری پرچلنے کی صلاحیت کی حامل "Nouvoyage Tender 33" نامی لگژری کار کی کئی دیگر خصوصیات بھی ہیں۔ دس میٹر لمبی طاقتور کار میں ڈرائیور اور اس کے معاون کیساتھ 12 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں۔ دنیا کی منفرد کار پانی میں 20 ناٹیکل میل گی گھنٹہ اور 500 سے 600 ہارس پاور کی طاقت سے سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔اخبارالبیان کی رپورٹ کے مطابق نوویاگ ٹینڈر 33 کو دبئی میں آن لائن بولی کے لیے پیش کیاگیا ہے جس کی اب تک 15 ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔ توقع ہے کہ کار کے عشاق کار کے حصول کا شوق پورا کرنے کے لیے اسے پندرہ ملین سے بھی زیادہ ادا کر کے اسے خرید سکتے ہیں۔دو بیزل نامی ویب سائٹ کے کار مارکیٹنگ ڈائریکٹر عثمان برجی نے بتایا کہ بلا شبہ متحدہ عرب امارات کے زندہ دل شہری دنیا کی مہنگی کاروں اور لگژری کشتیوں کے دل دادہ ہیں مگر اس باب میں خشکی اور تری پرچلنے والی کار نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ یہ کار ابو ظہبی کی ایک نمائش سے ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی