اقتصادی راہداری منصوبے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہواتو سخت موقف اپنائینگے: مولانا فضل الرحمان بھی کپتان کے موقف کےحامی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی راہداری منصوبے پر عمران خان کے موقف کے حامی نکلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس اقتصادی راہداری پرتحفظات دور کرنے کیلئے بلائی گئی تھی،اب کہا جا رہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ 4 رویہ ہو گا ۔نہیں چاہتے کہ ااقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کوئی ڈیڈ لاک پیدا ہو ۔ حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو سخت موقف اپنائینگے۔
سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے پشاور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو سخت موقف اپنائینگے،سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کاجواب دیناحکومت کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام لوگوں کی مشاورت سے اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کیا ،منصوبے پر ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی اقتصادی راہداری پرتحفظات دور کرنےکیلیے بلائی گئی تھی،اقتصادی راہداری منصوبے کااعلان تمام لوگوں کی مشاورت سے کیاگیا،آل پارٹیز کانفرنس اقتصادی راہداری پرتحفظات دور کرنے کےلیے بلائی گئی تھی۔