رینجرز اختیارات ، سندھ کارڈ استعمال نہیں کیا،وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا: مولابخش چانڈیو

رینجرز اختیارات ، سندھ کارڈ استعمال نہیں کیا،وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا: ...
رینجرز اختیارات ، سندھ کارڈ استعمال نہیں کیا،وفاق کو تحفظات سے آگاہ کردیا: مولابخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے رینجرز اختیارات سے متعلق وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، سندھ کارڈ استعمال نہیں کیابلکہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے باتیں کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر کی شہادت پر بھی زرداری نے پاکستان کھپے کی بات کی اور ملک کو بچایا اب بھی ہم ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جسے علیحدگی سمجھا جائے۔ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے وفاق کو نقصان ہو ذاتی اور سیاسی معاملات کی وجہ سے وفاق کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔دنیا بھر میں نفرتیں شکست کھاگئیں اور امن قائم ہوکررہے گاسندھ میں امن کیلئے آئین کے مطابق بات کی۔اپنی زمین سے پیار اور کسی سے نفرت نہیں کرتے ،میں نے عمران خان کو دہشتگرد نہیں کہا،وسائل پر تمام پاکستانیوں کا حق ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -