کشمیر کے علاوہ بھارت کا وہ علاقہ جہاں مودی حکومت کا کوئی کنٹرل نہیں ،جانے کی کوشش کرنے والوں کو جان سے مار دیا جاتاہے

کشمیر کے علاوہ بھارت کا وہ علاقہ جہاں مودی حکومت کا کوئی کنٹرل نہیں ،جانے کی ...
کشمیر کے علاوہ بھارت کا وہ علاقہ جہاں مودی حکومت کا کوئی کنٹرل نہیں ،جانے کی کوشش کرنے والوں کو جان سے مار دیا جاتاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے علاوہ بھارت میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں بھارتی حکومت کی عمل داری مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے اور جہاں پر بھارتی فوج کے جانے پر انہیں پتھر مارے جاتے ہیں۔

مزدیپڑھیں:یمن کی جنگ میں حصہ لینے والے پائلٹوں کیلئے سعودی شہزادے نے انتہائی بیش قیمت اور ناقابل یقین انعام کا اعلان کر دیا ،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
بحرِ ہند میں واقع جزیرہ، ”نارتھ سینٹینل آئس لینڈ“ کے نام سے جانا جاتا ہے ،اس جزیرے میں 60ہزار سال سے مقیم قبیلے نے بیرونی دنیا سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیںرکھا۔جب کبھی ان کا سامنا بیرونی دنیا کے کسی افراد سے ہوتا ہے تووہ قتل و غارت پر منتج ہوتا ہے کیونکہ اس قبیلے کے لوگ باہر سے کسی کو بھی اپنے جزیرے پر نہیں آنے دیتے اور دیکھتے ہی قتل کر دیتے ہیں۔اس قبیلے کی آبادی کے متعلق بھی مختلف رپورٹس ہیں جن کے مطابق ان کی آبادی چند درجن سے چند سو تک ہے۔ اس قبیلے کے اسی روئیے کی وجہ سے آج تک ان کی کوئی واضح تصاویر یا ویڈیوز بھی دستیاب نہیں ہو سکیں، جو چند تصاویر اور ویڈیوز میسر ہیں وہ بہت غیر واضح ہیں۔ 2004ءمیں بحرِ ہند میں آنے والے سونامی کے دوران اس قبیلے پر کیا گزری اس کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں۔
 اس سونامی کے بعد اس قبیلے کے ایک فرد کی تصویر لی گئی تھی جس نے بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر پر نیزہ پھینکنے کی کوشش کی تھی۔یہ قبیلہ آج کے اس جدید دور میں بھی حقیقی معنوں میںپتھر کے دور کی عکاسی کرتا ہے، بھارتی حکومت نے متعدد بار اس قبیلے سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکامی ہوئی کیونکہ قبیلے کے افراد ہر بار قتل و غارت پر اتر آئے۔ اس کے بعدبھارتی حکومت نے کبھی ان کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ اس جزیرے کے اطراف میں تین میل سے آگے جانا قانونی طور پر منع قرار دے دیا۔ آج جب بیرونی دنیا سالانہ اربوں ڈالرز کے برگرز اور پیزہ کھا تی ہے اس جزیرے کے لوگ نیزوں سے جانوروں کا شکار کرکے زندگی گزار رہے ہیں۔