مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کی رسم ِ حنا کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کی رسم ِ حنا کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں
مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کی رسم ِ حنا کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مارننگ شو کی میزبان اور ٹی وی کی اداکارہ صنم جنگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں ۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق صنم جنگ کی رسم ِ حناکی تقریب یکم جنوری بروز جمعة المبارک اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران منعقد ہوئی،صنم جنگ کی رسم ِ حنامیں لی گئیں تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں ۔

رسم حنا کی تقریب کے دوران صنم جنگ بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور تصاویر میں ان کے ساتھ ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

بتایا گیا ہے کہ اسوقت سب خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب میزبان صنم جنگ نے مارننگ شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا اور اشارہ دیا کہ جس کی محبت میں وہ گرفتار ہوئی ہے وہ ایک پائلٹ ہے اور بتایا کہ ممکن ہے ان کی شادی جلد ہو جائے ۔

واضح رہے کہ صنم جنگ گذشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکی ہیں اور ان کے شوہر کا نام سید عبدالقاسم جعفری ہے جو امریکہ میں سان انٹونیو میں الفا ٹینگو فلائینگ سروسز میں ایک سرٹیفائیڈ فلائیٹ انسٹرکٹر ہیں ۔

لہذا ہم سال نو کے موقع پر نوبیاہتا جوڑے کے لئے دعا گو ہیں کہ انہیں تمام خوشیاں نصیب ہوں اور ہمیشہ اچھی صحت ملے ۔

مزید : تفریح