پنجاب میں سب سے زیادہ دہشتگرد ہیں،فوری آپریشن کیا جائے،طاہر القادری : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ

پنجاب میں سب سے زیادہ دہشتگرد ہیں،فوری آپریشن کیا جائے،طاہر القادری : سانحہ ...
پنجاب میں سب سے زیادہ دہشتگرد ہیں،فوری آپریشن کیا جائے،طاہر القادری : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں 14 گھنٹے تک ایک سرکاری ادارہ گولیاں برساتا رہا اور 14 لاشیں گرائی گئیں لیکن حکمرانوں نے مظلوموں اور گواہوں پر فرد جرم لگوادی جاتی امراءدور نہیں اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ دہشتگرد ہیں سندے سے پہلے یہاں فوری آپریشن کیا جائے۔

ماڈل ٹاؤن میں مرکز منہاج القران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک کی ایسی سرپرستی نہیں ہورہی جیسی قائد اعظم چاہتے تھے بلکہ حکمران دہشتگردوں کی سرپرستی کررہے ہیں،اقتدار پر قابض لوگوں نے قائد اعظم کا وژن آگے نہیں پہنچنے دیاملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ ضرب عضب کے خاتمے کیلئے داعش کو امپورٹ کیا جا رہا ہے ملک میں نظریاتی اور قانونی دہشتگردی ہورہی ہے،نوجوانوں کو روز گار نہیں ملے گا تو وہ دہشتگرد بنیں گے۔ کرپٹ حکمران خود ہی سب کچھ بیچ اور خرید رہے ہیں،ہم حق کی آواز بلند اور جنگ کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں