لاہور،کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل ٹاؤن لنک روڈ پر کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد رزاق پولیس لائنز میں ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر ٹاؤن شپ جارہا تھاکہ فیصل ٹاؤن کے قریب ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔