بلاول کاہائیکورٹ بار میں خطاب ،پی پی لائرز ونگ کے وکلاء کو 11جنوری کو لاہور پہنچنے کی ہدایت

بلاول کاہائیکورٹ بار میں خطاب ،پی پی لائرز ونگ کے وکلاء کو 11جنوری کو لاہور ...
بلاول کاہائیکورٹ بار میں خطاب ،پی پی لائرز ونگ کے وکلاء کو 11جنوری کو لاہور پہنچنے کی ہدایت

  

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے 11جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کے موقع پر پنجاب لائرز ونگ کے وکلاء کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے مراسلے کے ذریعے لائرز ونگ کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ 11جنوری کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہائیکورٹ بار میں خطاب کے موقع پر لائر ز ونگ کے تمام وکلاء لاہور آمد کو یقینی بنائیں۔

مزید : لاہور