چیچہ وطنی،نواحی گاؤں میں چوتھی جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور عریا ں ویڈیو فلم بنانے کامقدمہ درج ، دو ملزم گرفتار

چیچہ وطنی،نواحی گاؤں میں چوتھی جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور عریا ں ویڈیو ...
چیچہ وطنی،نواحی گاؤں میں چوتھی جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور عریا ں ویڈیو فلم بنانے کامقدمہ درج ، دو ملزم گرفتار

  

چیچہ وطنی(این این آئی)نواحی گاؤں میں چوتھی جماعت کے طالب علم سے زیادتی اور عریا ں وڈیو فلم بنانے کا27یوم بعدمقدمہ درج ، دو ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواحی چک44/12-L کے رہائشی محنت کش محمد افضل کا بیٹا محمد رازن چوتھی جماعت کا طالب علم جب سکول سے واپس گھر �آرہا تھا تو بشارت مسیح ،محمد وسیم اورشعیب اسے ور غلا کر ایک کمرہ میں لے گئے جہاں بشارت مسیح نے اس کے ساتھ زیادتی کی جبکہ اس کے ساتھی شعیب اور محمد وسیم نے اس کی وڈیو عریا ں فلم بنائی ۔جس کے بعد ملزمان طالبعلم کو بلیک میل کر کے اس سے مختلف اوقات میں رقوم بٹورتے رہے اوراسے دھمکی دی کہ اگر والدین کو بتایا تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ جس پر محمد رازن نے تمام ماجرا اپنے والدین کو سنایا تو محمد افضل اپنے بیٹے سے ہونے والی زیادتی کی فریاد لیکر تھانہ صدر گیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔ جس پر محمد افضل نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فریاد کی۔ اعلیٰ حکام کے حکم پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ 377-363-367اور 292ت پ اور 7دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر کے دو ملزموں بشارت مسیح اوروسیم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزم شعیب ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا۔

مزید : جرم و انصاف