اسلام آباد سے داعش پنجاب کا سربراہ عامر منصور گرفتار

اسلام آباد سے داعش پنجاب کا سربراہ عامر منصور گرفتار
اسلام آباد سے داعش پنجاب کا سربراہ عامر منصور گرفتار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے داعش کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا جو کئی افراد کی تربیت کرچکا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم داعش پنجاب کے سربراہ عامر منصور کو گرفتار کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر منصور داعش کے لیے فنڈنگ بھی کرتا تھااور کئی افراد کو تربیت دے کر شام بھیج چکا ہے ۔

تحقیقاتی ادارے کافی عرصے سے یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں لیکن یکے بعد دیگرے داعش کے لئے کام کرنے والے افراد کی گرفتاریوں کے بعد کئی سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں