کراچی میں پولیس کی کارروائی ، سندھ میں داعش کا سرغنہ عمر کاٹھیور گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی ، سندھ میں داعش کا سرغنہ عمر کاٹھیور گرفتار
کراچی میں پولیس کی کارروائی ، سندھ میں داعش کا سرغنہ عمر کاٹھیور گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کر کے بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے صوبہ سندھ میں سرغنہ عمر کاٹھیور کر گرفتار کر لیاہے ۔گرفتار دہشت گردعمر کاٹھیور سانحہ صفورا کا مرکزی کردار ہے جس کو ملزم سعد عزیز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔سعد عزیز بھی سانحہ صفورا پر حملے کا ملزم ہے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کاٹھیور نے 2011میں سندھ میں دہشتگردوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیا ۔ وہ عربی زبان بولنے کا ماہر اور دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتا تھا۔عمر کاٹھیور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے دہشتگردوں کا سہولت کار بھی تھا۔ بعد ازاں اس نے القاعدہ سے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ گرفتار دہشتگرد کی اہلیہ سندھ میں داعش خواتین کا نیٹ ورک چلاتی ہے۔

مزید : کراچی