ڈاکٹر کی جانب سے حاملہ خاتوں کا معائنہ، الٹرا ساؤنڈ میں پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ ایسی چیز نظر آگئی کہ والدین کے ہوش اُڑ گئے، ڈاکٹر بھی چکرا کر رہ گئے

ڈاکٹر کی جانب سے حاملہ خاتوں کا معائنہ، الٹرا ساؤنڈ میں پیدا ہونے والے بچے کے ...
ڈاکٹر کی جانب سے حاملہ خاتوں کا معائنہ، الٹرا ساؤنڈ میں پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ ایسی چیز نظر آگئی کہ والدین کے ہوش اُڑ گئے، ڈاکٹر بھی چکرا کر رہ گئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں بننے کے مرحلے سے گزرنے والی خواتین اکثر اپنا طبی معائنہ کرواتی ہیں جس میں ڈاکٹر ان کا الٹراساؤنڈ کرکے بچے کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرتے اور ضروری احتیاط و علاج تجویز کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک برطانوی خاتون نے بھی اپنا الٹراساؤنڈ کروایا اور الٹراساؤنڈ سکرین میں پہلی بار اپنے بچے کو دیکھا۔ مگر میاں بیوی اس وقت حیران رہ گئے جب رحم میں بچے کے ساتھ انہوں نے ایک اور عجیب الخلقت وجود دیکھا، جو بالکل بچے کے سر کے ساتھ کھڑا تھا۔ میاں بیوی اس وقت اور بھی پریشان ہو گئے جب ڈاکٹر اس وجود کے متعلق کچھ بھی بتانے سے قاصر رہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج سے پہلے کسی خاتون کی الٹراساؤنڈ رپورٹ میں اس طرح کا وجود نہیں دیکھا۔

میاں بیوی نے الٹراساؤنڈ امیج کی ایک کاپی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں بچے کے ساتھ رحم میں وہ عجیب الخلقت وجود واضح نظر آ رہا ہے۔ایک ریڈٹ صارف لیوگی ویمپا کا کہنا تھا کہ یہ امیج پوسٹ کرنے والا جوڑا اس کا دوست ہے اور وہ دونوں اس انکشاف پر بہت زیادہ پریشان ہیں۔ دیگر صارفین بھی اس پر طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس وجود کی شکل ایک ہندو دیوی سے ملتی جلتی ہے۔ بعض نے اسے جل پری کہا اور بعض نے شیطان قرار دیا۔ اب تک اس تصویر کو 4لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس