امریکی خاتون بوڑھے بھارتی کو کیا جھانسا دے کر لاکھوں روپے لے اُڑی؟ ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

امریکی خاتون بوڑھے بھارتی کو کیا جھانسا دے کر لاکھوں روپے لے اُڑی؟ ایسی ...
امریکی خاتون بوڑھے بھارتی کو کیا جھانسا دے کر لاکھوں روپے لے اُڑی؟ ایسی کہانی کہ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے بالے لڑکیوں کے جھانسے میں آئیں تو بات سمجھ بھی آتی ہے مگر یہاں تو بڑے بوڑھے بھی جذبات پر قابو رکھنے میں ناکام اور سب کچھ لٹانے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ بھارت میں ایک پروائیویٹ کمپنی کا ریٹائرڈملازم نے ایک امریکی خاتون کے جھانسے میں آ کر اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھا ہے۔ متاثرہ شخص کا نام نوین سیکند ہے اور وہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر دہرادون کا رہائشی ہے۔ اس نے شادی کا جھانسہ دینے والی امریکی خاتون کو 16لاکھ بھارتی روپے(تقریباً ساڑھے 25لاکھ پاکستانی روپے)دے دیئے اور اب پولیس سٹیشن کے چکرلگاتا پھر رہا ہے۔
نوین نے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کا 2014ء روبیکا مورگن نامی امریکی خاتون سے شادی کے لیے رشتہ تلاش کرنے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوا جہاں دونوں نے اپنے فون نمبر ز کا تبادلہ کیا۔ اس دوران روبیکا دہلی آئی اور دونوں کی ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور پھر خاتون واپس چلی گئی۔ واپس جانے کے تین ماہ بعد خاتون نے نوین کو کہا کہ وہ مقروض ہے اور مالی مشکلات کا شکار ہے۔ اس نے نوین سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر نوین نے تین قسطوں میں 16لاکھ بھارتی روپے اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے۔ پولیس سٹیشن آفیسر کے مطابق خاتون نے اس سے وعدہ کر رکھا تھا کہ جب وہ شادی کے لیے بھارت آئے گی تو بہت ساری رقم ساتھ لے کر آئے گی۔ مگر رقم لینے کے بعد خاتون نے نوین سے رابطہ منقطع کر لیا۔ نوین کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -