قومی راہداری منصوبے پر تحفظات، خیبر پختون خوا کی سیاسی جماعتیں متحد، قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

قومی راہداری منصوبے پر تحفظات، خیبر پختون خوا کی سیاسی جماعتیں متحد، قومی ...
قومی راہداری منصوبے پر تحفظات، خیبر پختون خوا کی سیاسی جماعتیں متحد، قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی راہداری منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کی مبینہ کوششوں پر خیبر پی کے کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو گئی ہیں اور ان جماعتوں نے اس بارے میں اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اس سلسلے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے خیبر پی کے اسمبلی کے ڈپٹی سپیکراور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں اس منصوبے پر تحفظات ہیں۔ اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔ اسد قیصر نے کہا کہ اگر خیبر پی کے سے زیادتی ہوئی تو اس کی ہر سطح پر مزاحمت کرینگے۔ اس منصوبے سے خیبر پی کے کو باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس پر اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلائینگے۔ اس مسئلے پر قومی وطن پارٹی سمیت صوبے کی تمام جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں اور یہ جماعتیں ہمارے موقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

مزید : قومی