ضرب عضب کی کامیابی نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کر دیا ہے:سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم

ضرب عضب کی کامیابی نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کر دیا ہے:سینیٹر ...
ضرب عضب کی کامیابی نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کر دیا ہے:سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم

  

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کر دیا ہے، بہت جلدبلوچستان سے باغیانہ سوچ ، کراچی سے اغواءبرائے تاوان، بھتہ خوری اور ملک سے کرپشن کلچر کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

قومی ٹی وی کے مطابق سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے، ان دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور نہ ہی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے بڑے چیلنجز کا سامنا رہا ہے، پوری مسلم امہ نے دہشتگردی کے خلاف اتحاد قائم کرلیا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے کیونکہ مسلم دنیا نے دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لئے اجتماعی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 100ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے اور پاکستان کے 60ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش بھی کیا۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ اب ہم اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، نیا سال 2016ءمحبت، بھائی چارہ اور اتحاد کا پیغام لایا ہے۔

مزید : چکوال