افغانستان، مزار شریف میں بھارتی قونصلیٹ پر حملہ، فائرنگ اور دھماکے، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک

افغانستان، مزار شریف میں بھارتی قونصلیٹ پر حملہ، فائرنگ اور دھماکے، جوابی ...
افغانستان، مزار شریف میں بھارتی قونصلیٹ پر حملہ، فائرنگ اور دھماکے، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مزار شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر مزار شریف میں متعددمسلح افراد نے بھارتی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد 20منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔مسلح افراد قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مزار شریف کے گورنرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کے قریب دو دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے