ایران کاسعودی عرب کے خلاف انوکھا احتجاج، سعودی سفارت خانے کی روڈ کا نام تبدیل کئے جانے کا امکان

ایران کاسعودی عرب کے خلاف انوکھا احتجاج، سعودی سفارت خانے کی روڈ کا نام ...
ایران کاسعودی عرب کے خلاف انوکھا احتجاج، سعودی سفارت خانے کی روڈ کا نام تبدیل کئے جانے کا امکان

  

تہر ان (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں  سکالر نمر النمرکی سزائے موت کے بعد ایران میں مزاحمت  کا سلسلہ جاری ہے اور 'انٹرنیشنل بزنس ٹائمز ' کے مطابق  اب ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر تہران میں واقع سعودی سفارتخانے کے روڈ کو   شیخ نمر النمرکے نام سے منسوب کرے گا ۔ دوسرے ملکوں کو سفارتی سطح پر پشیمان کرنے کے لیے اس طرح کے احتجاج بہت سے ملک پہلے بھی کر چکے ہیں ۔1981میں بھی ایران نے برطانیہ کے خلاف احتجاج کے طور پر  اس روڈ کا نام تبدیل کیا تھا جس پربرطانوی سفارتخانہ واقع تھا ۔اس سڑک کا نام چرچل روڈ سے تبدیل کر کے بوبی سینڈز سٹریٹ کر دیا گیا تھا ، جو کہ آئرش ریپبلکن آرمی کا رکن تھا جو جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے ہلاک ہوگیا .1984 ءروسی سفارتخانے کے روڈ کانام تبدیل کرنے کے لیے امریکی سینیٹ نے قرار داد پاس کی تھی جس کے بعد اس روڈ کا نام آندرے شیکروو پلازہ رکھا گیا ۔ آندرے سوویت حکومت کا مخالف نوبل انعام یافتہ شخص تھا جسے جیل میں ڈال دیا گیا تھا .

مزید : بین الاقوامی