بھارت کی مسلح دہشت گرد فورس وی ڈی سی(VDC)کو تحلیل کرنے کے حق میں مظاہرے
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی مسلح دہشت گرد فورس وی ڈی سی(VDC)کو تحلیل کرنے کے حق میں جمعہ کے روز پر امن احتجاجی مطاہرے کیے گئے ۔ مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس اور مطاہرے ہوے ان میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلح دہشت گرد فورس وی ڈی سی کو تحلیل کیا جائے ۔مسلح دہشت گرد فورس وی ڈی سی کے ارکان سے ہتھیار واپس لیے جائیں۔دہشت گرد فورس وی ڈی سی شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ۔ مسلح دہشت گرد فورس وی ڈی سی کے خلاف احتجاج کی اپیل علی گیلانی نے کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ جب تک ان کمیٹیوں کو تحلیل نہیں کیا جاتا اور قتل، ڈکیتی اور ریپ میں ملوث اس کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی، حریت کانفرنس اپنا احتجاج جاری رکھے گی اور وہ اس مسلے کو عالمی اداروں تک پہنچانے کی بھی ہر ممکن کوشش بروئے کار لائے گی۔ گیلانی نے حریت ترجمان ایاز اکبر، چیف آرگنائزر الطاف احمد شاہ اور تحریک حریت سینئر راہنما راجہ معراج الدین کی مسلسل نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبارات کے لیے جاری ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں نے صوبہ جموں میں عام مسلمانوں کے درمیان دہشت اور خوف پھیلایا ہوا ہے اور اس کے خلاف احتجاج بلند کرنا ہمارا حق بھی ہے اور یہ ہم پر فرض بھی ہے۔ ہم جموں کے مسلمانوں کو فرقہ پرست جنونیوں اور مسلح دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ 47 میں بھی ان کا قتل عام ہوا اور آج دوبارہ اس طرح کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، ہم اس کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں اور ہم ہر ممکن طریقے سے اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ گیلانی نے کہا کہ وی ڈی سی کو تحلیل نہیں کیا گیا تو آگے بھی ان کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا خون بہتا رہے گا۔