یہ لڑکی روزانہ 51کیلے کھاکر ایسا کام کرتی ہے کہ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

یہ لڑکی روزانہ 51کیلے کھاکر ایسا کام کرتی ہے کہ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ...
یہ لڑکی روزانہ 51کیلے کھاکر ایسا کام کرتی ہے کہ جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  

سڈنی(نیوزڈیسک) یوٹیوب پر لوگوں کو غذا کے ذریعے فٹ رہنے کا مشورہ دینے والی آسٹریلوی لڑکی نے کہا ہے کہ اس کی خوبصورتی اور چھریرے بدن کا رازصرف کیلے کھانا ہے۔Freelee the Banana Girlکے نام سے جانے لڑکی کاکہنا ہے کہ وہ شام4بجے تک کوئی بھی پکا ہوایا گرم ہوا کھانا نہیں کھاتی۔ وہ زیادہ تر ایک پھل پر مشتمل کھانے کھاتی ہے جیسے کبھی دو اناناس یا پانچ آم یا دولیٹر اورنج کا جوس اوریا پھر 20کیلے۔Banana Girlاپنے یوٹیوب چینل پر کھانوں تفصیلی روشنی ڈال کر لاکھوں لوگوں کو اس کے بارے میں بتاتی ہے۔

Banana Girlکہتی ہے کہ وہ شام 4بجے کے بعد پکا ہواکھانا کھاتی ہے اور وہ بھی ایک چیز پر مشتمل ہوتا ہے۔ وہ3.5کلوگرام بھنے ہوئے آلو کھاتی ہے ۔ماضی میں anorexiaنامی بیماری کا شکار ہونے والی ’فری لی‘کاکہنا ہے کہ اس کے منہپر مہاسے تھے لیکن کم چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانے کھاکر اس نے15کلو وزن کم کرنے کے ساتھ اپنے جسم کر چاک و چوبند بھی کرلیا ہے۔ اس کا کہناہے کہ اس کے یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ66ہزار لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں جس سے اس کے کھانوں کی افادیت اور مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اس کاکہناہے کہ وہ 51کیلے کھاتی ہے، ورزش کرتی ہے اوراس کیوجہ سے وہ بہت زیادہ چاک و چوبندرہتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -