وہ کام جو سفر پر وانہ ہونے سے قبل ضرور کرنے چاہئیں

وہ کام جو سفر پر وانہ ہونے سے قبل ضرور کرنے چاہئیں
وہ کام جو سفر پر وانہ ہونے سے قبل ضرور کرنے چاہئیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) کسی کام سے یا چھٹیوں پر جانے کا اپنا ہی مزہ ہے لیکن اس سے پہلے تیاری بھی ضروری ہوتی ہے۔ یہ نہ ہوکہ آپ سفر پر روانہ ہوچکے ہیں اور راستے میں چیزیں یاد آتی ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کا ہوائی سفر خوشگوار ہوجائے گا۔

*اپنے سامان فلائٹ سے ایک رات قبل ہی تیار کرلیں اور کبھی بھی سامان پیک کرنے کے لئے آخری لمحے کا انتظار نہ کریں۔

*ایک رات قبل تیاری کرنے سے آپ بآسانی اپنی مرضی کی اشیاءپیک کرسکیں گے ۔

*عین وقت پر تیاری کرنے سے آپ کئی اہم چیزیںبھول جائیں گے۔

*ایک کانٹا لے کر اپنے بیگ کا وزن گھر پر ہی کریں۔اندازے کے ساتھ چلیں گے تو ایئرپورٹ پر جاکروزن زیادہ ہونے کی صورت کی کافی پریشانی اٹھاناپڑے گی۔

*اپنا پاسپورٹ، ٹکٹ، کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ دھیان کے ساتھ رکھیں۔پاسپورٹ ایک ایسی چیز ہے جس کا آپ کو دوران سفر سب سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔

*اگرآپ بین الاقوامی پرواز پر سفر کررہے ہیں تو فلائٹ سے کم از کم تین گھنٹے قبل گھر سے ائیرپورٹ کے لئے نکلیں تاکہ ٹریفک کی وجہ سے پھنسنے کی صرت میں بھی آپ وقت پر اپنی پرواز پکڑ سکیں۔

*اپنے رویے کو مثبت رکھیں،ایئرپورٹ پر موجود عملہ آپ کی حفاظت کے پیش نظر سکریننگ کرتا ہے لہذا اس کے ساتھ پیار سے پیش آئیں۔

*جہاز پر سوار ہونے کے بعد بھی پرسکون رہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے متاثر ہوئے بغیر اپنے سفر کو انجوائے کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -