حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ہی فیس بک پر ایسا کام کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، انٹرنیٹ صارفین گھبرا کر رہ گئے کیونکہ۔۔۔

حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ہی فیس بک پر ایسا کام کردیا کہ دنیا ...
حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دینے کے دوران ہی فیس بک پر ایسا کام کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، انٹرنیٹ صارفین گھبرا کر رہ گئے کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ اکثرلوگ اپنے گھریلو معاملات بھی سوشل میڈیا، ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ویب سائٹس پر پوسٹ کرتے نظر آ رہے ہیں، باکسر عامر خان کا خاندان جس کی تازہ ترین مثال ہے، مگر گزشتہ دنوں ایک برطانوی خاتون نے اپنے ایسے انتہائی ذاتی لمحات فیس بک پر لائیو دکھا دئیے کہ صارفین ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سارہ جینی لنگسٹرام نامی اس 35سالہ خاتون نے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کے لمحات لائیو ویڈیوز کی شکل میں لوگوں کو دکھائے۔ اس نے پہلی ویڈیو اس وقت پوسٹ کی جب وہ ہسپتال پہنچی لیکن ڈاکٹروں نے اسے گھر واپس بھیج دیا کہ ابھی وہ دردِ زہ میں پوری طرح مبتلا نہ ہوئی تھی۔

میاں بیوی نے 17بچے پیدا کر ڈالے، بالآخر ستارہویں بچے پر پورا گاﺅں اکٹھا ہوکر ان کے گھر پہنچ گیا اور ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے بعد سارہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے جسم سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے اور وہ پوری طرح دردزہ میں مبتلا ہو چکی ہے۔ اس کے بعد وہ دوبارہ ہسپتال گئی لیکن ڈاکٹروں نے اسے کیمرہ آپریشن تھیٹر میں لیجانے کی اجازت نہ دی ورنہ وہ بچے کی پیدائش کا عمل بھی صارفین کو دکھانا چاہتی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ اپنی ویڈیو اس وقت شیئر کی جب وہ واپس گھر پہنچ چکی تھی۔اس سارے وقت میں مختلف ویڈیوز کے ذریعے اس نے اپنے جسم میں ہونے وال تمام تبدیلیوں کے متعلق صارفین کو بتایا۔سارہ جینی کا کہنا تھا کہ ”میں نے فیس بک پر یہ ویڈیوز اس لیے پوسٹ کی ہیں تاکہ آئندہ زندگی میں اگر میرے دل میں کبھی ماں بننے کی خواہش پیدا ہو تو میں یہ ویڈیوز دیکھ سکوں۔ اس کے علاوہ دیگر خواتین کو بھی میں یہ سب دکھانا چاہتی تھی جو ماں بننا چاہتی ہیں تاکہ وہ اس سے سیکھ سکیں اور انہیں زچگی میں مشکل پیش نہ آئے۔میں سوشل نیٹ ورکنگ کو دوسروں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے صارفین سے بہت سا حوصلہ ملا۔“اس کی آخری ویڈیوکو اب تک 2لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -