’میں 2 سال سے اس آدمی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی تھی اور اب اچانک۔۔۔‘ شادی سے چند روز قبل ہونے والی دلہن کو دولہا کے بارے میں ایسا خوفناک سچ پتہ لگ گیا کہ زندگی سے اعتبار ہی اُٹھ گیا

’میں 2 سال سے اس آدمی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی تھی اور اب اچانک۔۔۔‘ شادی ...
’میں 2 سال سے اس آدمی کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی تھی اور اب اچانک۔۔۔‘ شادی سے چند روز قبل ہونے والی دلہن کو دولہا کے بارے میں ایسا خوفناک سچ پتہ لگ گیا کہ زندگی سے اعتبار ہی اُٹھ گیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک لڑکی2سال سے اپنے ’محبوب‘کے ساتھ شادی کی تیاریاں کر رہی تھی لیکن جب شادی قریب آئی تو چند روز قبل اسے ایسا خوفناک سچ معلوم ہو گیا کہ زندگی ہی ویران ہو گئی۔ دراصل وہ جس شخص سے شادی کرنے جا رہی تھی وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا اور آج تک جھوٹ بولتا آ رہا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس نامعلوم لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے نام ایک ’کھلا خط‘لکھ کر MamaMiaنامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ خط میں اس نے لکھا ہے کہ ”میں جس شخص کے ساتھ 2سال سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کی تیاریاں کر رہی تھی، جب ہماری شادی طے ہوئی تو چند روز قبل ہی مجھے معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ وہ میرے گھروالوں اور دوستوں سے بھی ملا اور مجھ سے محبت کا اظہار بھی کیا۔“

اگر انتہائی امیر بننا چاہتے ہیں تو ہفتے میں ایک مرتبہ یہ کام ضرور کریں، سائنسدانوں نے دولت اکٹھی کرنے کا سب سے بہترین اور آسان ترین طریقہ بتادیا

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے مزید لکھا ہے کہ ”جب میں نے شادی کی تیاری مکمل کر لی تو میلبرن منتقل ہونے کے لیے تیار ہو گئی، کیونکہ وہ میلبرن کا رہنے والا تھا، تو میں نے اسے اس حوالے سے بتایا کہ اب میں وہاں آنے اور تم سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس پر اس نے مجھے ایک خط لکھا جس میں اس نے بتایا کہ وہ اب تک جھوٹ بول رہا تھا۔ دراصل وہ شادی شدہ ہے۔اس کے اس سچ نے میری زندگی ہی تباہ کر دی۔“ خط میں لڑکی نے لڑکے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”تم جھوٹے ہو، تم ہر روز مجھ سے جھوٹ بولتے رہے۔ تم جانتے تھے کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم شادی شدہ ہو تو میں تمہاری خواہش کبھی نہ کرتی اس لیے تم نے مجھ سے جھوٹ بولا۔ تم ایک خودغرض انسان ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -