ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع کے انتظامی نظام کے ڈھانچے میں تبدیلی

ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع کے انتظامی نظام کے ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ زراعت نے حکومت پنجاب جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی انتظامی سیٹ بحال ہونے پرزراعت توسیع کے انتظامی نظام کے ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں 19 ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت کو ڈائریکٹر زراعت توسیع جبکہ 36ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا چارج دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 127ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ محکمہ زراعت کے اس انتظامی سیٹ اپ میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع براہ راست کنٹرولنگ آفیسر ہوں گے اور محکمہ زراعت کو ضلعی نظام سے نکال کر ان کی 1999والی پوزیشن پر لایا گیا ہے اور ان کے ضلعی ڈائریکٹوریٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

جس کے تحت ایگزیکٹر ڈسٹرکٹ آفیسر براہ راست اپنی کارکردگی کا ڈائریکٹر جنرل توسیع کو جواب دہ ہوگا۔اس انتظامی سیٹ اپ سے محکمہ زراعت توسیع کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور وہ کسانوں کی بہتر رہنمائی کر سکے گی۔

مزید :

کامرس -