گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران روانڈا کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہی

گذشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران روانڈا کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہی

  

کیگالی (اے پی پی) روانڈا نے کہا ہے کہ 2016 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہی۔محکمہ اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2016 ء کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہی جو دوسری سہ ماہی کے دوران 5.4 فیصد اور 2015 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران 5.9 فیصد رہی تھی۔ماہرین کے مطابق وسطی افریقی ملک روانڈا میں حالیہ سالوں کے دوران اقتصادی شرح نمو میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ اس کی کاروبار دوست پالیسیاں ہیں۔

مزید :

کامرس -