اسرائیلی مالیاتی ادارے غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس بارے معلومات کی فراہمی شروع کریں گے

اسرائیلی مالیاتی ادارے غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس بارے معلومات کی فراہمی شروع ...

  

تل ابیب (اے پی پی) اسرائیل کے مالیاتی ادارے 2017 ء کے اختتام تک غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات کی فراہمی شروع کردیں گے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ اقتصادی تعاون کی بین الاقوامی تنظیم کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔نئے منصوبے کے تحت ملکی میں موجود بینک غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس بارے معلومات ان کے ممالک کو فراہم کریں گے جس کے بدلے وہ اسرائیلی کھاتہ داروں کے اثاثوں بارے معلومات اسرائیل کو فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسودہ قانون منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی میں جمع کرادیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -