ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2کھرب 79ارب سے زائد کے فنڈز جاری

ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2کھرب 79ارب سے زائد کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 2کھرب 79ارب 47کروڑ58لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں،حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے مطابق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 20ارب روپے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب 56کروڑ، ایراکے لئے2 ارب 93کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 41ارب 26کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 79ارب ، پانی و بجلی کے لئے 6ارب 81کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 6ارب 96کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4ارب 74کروڑ، سیفران فاٹا کے لئے 8ارب 33کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنرمند پروگرام کے لئے 7ارب 94کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 13ارب 99کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 9ارب، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 7ارب 58کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8ارب 54کروڑ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لئے 2ارب 59کروڑ، کیڈ ڈویژن کے لئے 84کروڑ اورکابینہ ڈویژن کے لئے 20کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -