ٹیوٹانے 40کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے ، عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹانے 40کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے ، عرفان قیصر شیخ

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )نے 6710 فارغ التحصیل ہنرمندوں کو اپناکاروبار شروع کرنے کیلئے40کروڑ روپے کے قرضے جاری کردئیے۔ٹیوٹا نے یہ سکیم اخوت کے اشتراک سے صوبہ بھر کے اپنے پاس آؤٹس کو بلا سود قرض فراہم کرنے کیلئے شروع کی ہوئی ہے۔ٹیوٹا نے یہ اقدام وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق کیا ہے جس کا مقصد پنجاب کے نوجوان ہنر مندوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا کے گریجویٹس کو قرض فراہم کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، عمر فاروق،مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، عائشہ قاضی، سرفراز انوراور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ8500ٹیوٹا پاس آؤٹس نے اخوت کونومبر2016تک قرض حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دیں۔1000سے زائدنوجوانوں کے کیسز قرضے دینے کی منظوری کے مراحل میں ہیں جبکہ مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے 500نوجوانوں کو جلد قرضے دے دئیے جائیں گے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ خود روزگار سکیم کے تحت 10ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے قرضے دئے جا رہے ہیں۔یہ قرض ٹیوٹا کے ہنرمندوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے جاری کاروبار کو وسعت دینے کیلئے مددگار ثابت ہورہا ہے۔بلا سود قرضوں کی فراہمی سے معاشی خوشحالی میں معاونت ہوگی۔

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے 2016 کو کاروباری اعتبار سے انتہائی مایوس کن اور

مزید :

کامرس -