فرانس میں 2016 ء کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ نئی کاروں کی فروخت

فرانس میں 2016 ء کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ نئی کاروں کی فروخت

  

پیرس (اے پی پی) فرانس میں 2016 ء کے دوران نئی 20 لاکھ سے زیادہ نئی کاروں کی فروخت ہوئی جو کہ 2015 ء کی نسبت 5.1 فیصد زیادہ ہے۔کارساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016 ء کے دوران ملک میں 2.015 ملین نئی کاریں فروخت کی گئیں ، سب سے زیادہ کاریں پی ایس اے گروپ کی فروخت ہوئیں جن کی پیگوٹ اور سٹرون رینجز کاروں کی فروخت میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا دوسرے نمبر پر رینالٹ کاریں رہیں۔

جن کی فروخت میں 25.7 فیصد اضافہ ہوا۔سال کے دوران 518469 رینالٹ کاریں فروخت کی گئیں۔

مزید :

کامرس -