ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سید انور قدوائی کا تعزیتی ریفرنس

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سید انور قدوائی کا تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے نامور صحافی، معروف کالم نگار لیجنڈ سید انور قدوائی کی صحافتی، ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس ’’یاد سید انور قدوائی‘‘ کے عنوان سے تقریب مورخہ 7جنوری بروز ہفتہ شام 5بجے الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائداعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں معروف صحافی، کالم نگار،اینکرز،سول سوسائٹی کے افراد و شخصیات شریک ہوں گے۔ اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسیی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہور نے کیا ہے یاد سید انور قدوائیؑ کی صدارت ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سر پرست اعلی میاں راشد فرزند علی کریں گے۔

مزید :

کلچر -