ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کریں گے

ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر ) گلوکار ارسلان شیراز اپنا نیا گانا’’دل ربا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کریں گے ۔گانے کے کمپوزیشن غوث شبیر اور عادل خان نے ترتیب دیا ہے۔گانے کو دبئی کے مشہور پروڈکشن نے ڈائریکٹ کیا جس میں ڈائریکٹر شارک خان اور ڈی او پی عثمان طارق شامل ہیں ۔اس حوالے سے ارسلان شیراز نے ناصر بیراج اور ماڈل عائشہ کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرا پہلا گانا خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے تھا جس میں خواجہ سراؤ کے ساتھ معاشرہ میں پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا وہ پیسا ہوا طبقہ ہے جن کو ہر کوئی کوئی بری نظر سے دیکھتا ہے ۔یہ لوگ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ہمدردی کی قابل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا میرا نیا آنے والا گانا ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہو گا مجھے امید ہے شائقین اس گانے کو بہت پسند کرینگے۔

مزید :

کلچر -