فلم میں کام کرتے ہوئے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا،حمائمہ ملک

فلم میں کام کرتے ہوئے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا،حمائمہ ملک
 فلم میں کام کرتے ہوئے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا،حمائمہ ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے شان کی فلم میں کام کرنا میرے کیرئر کے لئے سنگ میل ہے کیونکہ میں نے تو کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ میں فلم میں کام کروں گی اور وہ بھی پہلی فلم شان کے ساتھ۔میں سمجھتی ہوں کہ میرے لئے’’ارتھ ٹو‘‘کا حصہ بنناایک بڑا اعزاز ہے ۔یہ شان کا مجھ پر اعتماد ہے کہ مجھے یہ رول دیا کیونکہ اس فلم میں کاسٹ ہونے سے پہلے میرا شان سے کوئی رابطہ نہیں تھا ۔ کیونکہ ٹی وی اور فلم کے ساتھ ساتھ میں ایک عرصے سے کمرشلزبھی کررہی ہوں جس سے مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور فلم کی تکنیک مختلف ہونے کے باعث مجھے فلم میں کام کرتے ہوئے بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن شان نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا جس سے آسانیاں پیدا ہوئی ہوتی چلی گئیں۔

مزید :

کلچر -