افضل بوبی کے انتقال پرشوبز شخصیات کا گہرے رنج و غم کا اظہار

افضل بوبی کے انتقال پرشوبز شخصیات کا گہرے رنج و غم کا اظہار

  

لاہور ( فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کامیڈین افضل بوبی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ افضل بوبی گزشتہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، میگھا،ماہ نور،جیاء بٹ ،عقیل حیدر،گڈو کمال،حامد رنگیلا،عمران شوکی،شبنم چوہدری،انیشاء خان ،مجاہد عباس،حسن مراد،نواز انجم ،ثناء خان،بندیا حسین،مدھو،سدرہ نور اور زارا اکبر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ہنس مکھ اور ہر دل عزیز انسان تھے انہوں نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ ساتھی فنکاروں کے ساتھ پیار اور محبت کا سلوک کیا۔ افضل بوبی کے انتقال سے تھیٹرکو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ سٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فنکاروں نے افضل بوبی کے ایصال ثواب کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

مزید :

کلچر -