اداکارہ سوناکشی سنہا کا قریبی دوست سے منگنی کا فیصلہ

اداکارہ سوناکشی سنہا کا قریبی دوست سے منگنی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے سے منگنی کا فیصلہ کر لیا جس کی باقاعدہ رسم فروری میں ادا کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے قریبی دوست بنٹی سجدے کے ساتھ طویل معاشقے کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں منگنی کر لیں گے جب کہ منگنی کی تقریب فروری میں ہو گی۔ جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا تاہم اداکارہ نے تاحال ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے منگنی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اور بنٹی سجدے کو 2012 میں مختلف مقامات اور تقریبات میں دیکھا گیا تھا تاہم اداکارہ نے ہمیشہ اپنے تعلق پر خاموشی اختیار کی جب کہ بنٹی سجدے پہلے ہی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -