پوجا بھٹ علی عظمت کے گھر نیوائیرنائٹ منانے کے بعد بھارت واپس چلی گئیں

پوجا بھٹ علی عظمت کے گھر نیوائیرنائٹ منانے کے بعد بھارت واپس چلی گئیں

  

لاہور(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ وہدایتکارہ پوجا بھٹ ایک ہفتے کا دورہ کرکے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس چلی گئیں۔ انھیں گلوکار علی عظمت نے الوداع کیا۔اداکارہ جنون گروپ کے معروف گلوکار علی عظمت کی دعوت پر نجی دورے پر لاہور آئی تھیں۔ وہ خفیہ طور پر شاہی قلعے، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر تفریحی اورتاریخی مقامات پر گئیں۔ انھوں نے انارکلی بازار اور لبرٹی میں شاپنگ بھی کی۔ علی عظمت کے گھر نیو ائیر نائٹ منانے کے بعد وہ گذشتہ روز بھارت واپس چلی گئیں۔

مزید :

کلچر -