پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات ’’مخبر‘‘ بن گئیں

پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات ’’مخبر‘‘ بن گئیں

  

سڈنی (آئی این پی )پاکستانی کرکٹرزکو عموماً طویل دوروں پر بیگمات وبچے ساتھ رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے اورکرکٹرزکی فیملیز ان ٹورز سے بھرپورانجوائے کرتی ہیں۔غیرملکی ٹورزمیں کھلاڑیوں کی سرگرمیاں عموماً پوشیدہ رکھی جاتی ہیں اورپی سی بی کا میڈیامنیجر بھی اس حوالے سے زیادہ چیزیں میڈیا سے شیئرنہیں کرتالیکن کھلاڑیوں کی بیگمات ہی اب اْن کی ’’مخبر‘‘ بن گئی ہیں جو اپنے شوہروں کے ساتھ گزارے وقت کو فوری طورپرسوشل میڈیا پر شیئرکردیتی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کونئے سال کے پہلے روز آسٹریلوی وزیراعظم اوراْس کی بیگم کی طرف سے ظہرانہ دیاگیا جبکہ سابق کوچ وقاریونس و اْن کی اہلیہ کی جانب سے عشائیہ دیاگیا۔ان دونوں دعوتوں پر آفیشلی طورپر محض ایک تصویر میڈیا کو جاری کی گئی لیکن کھلاڑیوں کی بیگمات کی جانب سے شیئرکی گئی درجنوں تصاویر نے ان دعوتوں کو ’’ آنکھوں دیکھا حال‘‘ بنادیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -