2017ء میں ملک امن کو گہوارہ بنے اور ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں

2017ء میں ملک امن کو گہوارہ بنے اور ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں

  

حسن عباس زیدی

:فنکاروگلوکار

رائٹر ،ڈائریکٹرپرویز کلیم نے کہا کہ نیا سال پاکستانی سینما اور فلم کا سال ہوگا کیونکہ اس شعبے میں بہت سے نئے لوگ کام کررہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہماری فلمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ پسند کی جائیں گی کیونکہ اب ہماری فلمیں اس قابل ہیں۔میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہمیں نئے سال کی آمد پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ اپنے اپنے شعبوں میں دیانتداری اور ایمانداری سے کام کریں تاکہ ہمارا ملک جو مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا ہے مزید ترقی کرے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سال میوزک انڈسٹری کے لئے خوشیاں لائے گا۔ڈائریکٹرسید نورنے کہا کہ نیا سال فلم اور سینما کے لئے ضرور بہتر ہوگا کیونکہ بہت سے نئے لوگ اس سلسلے میں کام کررہے ہیں۔۔ گلوکارظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ2017ء میں ہمارا ملک امن کو گہوارہ بنے اور ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔اس سال میری قوالیاں اور دیگر گیت سوشل میڈیا پر چھائے رہے اس کے علاوہ گزشتہ سال میں پہلا پاکستانی گلوکار بن گیا جس نے رابندر ناتھ ٹیگور کا لکھا ہوا بنگالی گیت گایا یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اداکارہ و پرفارمر میگھانے کہا کہ اگلا سال ٹی وی اور سٹیج کیلئے مزید اچھا ہوگا اور جس طرح ہمارا ڈرامہ بھارت میں کامیاب ہوا ہے اسی طرح دیگر ممالک میں بھی پسند کیا جائے گا۔جرمنی میں مقیم پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد شمسی صابری نے کہا کہ گزشتہ سال مجھے کلچر کے فروغ کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا اس ایوارڈ کو پا کر مجھے جو خوشی ہوئی اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے ۔اداکارہ و ماڈل پریسہ اوراداکارہ و پرفارمر شبنم چوہدری کا کہنا ہے کہ سال2016ء بہت سی تلخ و شریں یادوں کے ساتھ رخصت ہو گیاہے ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نورکا کہنا ہے کہ ہمیں دعا کرنے چاہیے کہ آنے والا سال ہمارے ملک کیلئے امن و سلامتی کا سال ہو اور ہمارے ملک سے ہمیشہ کیلئے دہشگردی کا خاتمہ ہو جائے۔امان اللہ اورپروڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور دہشتگرد کسی بھی صورت میں ہمارے وطن کا کچھ نہیں بگارڈ سکتے پر ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشگردی کے خلاف ہمارے سیاست دان اور قوم ایک ہوجائیں۔اداکارہ صائمہ نے کہا ہمیں نئے سال کی آمد پر ہلہ گلہ کرنے کی بجائے ملک کی سلامتی اور امن کی دعا کرنی چاہیئے۔اداکارہ رز کمالی،سدرہ نور اور شیبا رانی نے کہا کہ ہم اچھی امیدوں کے ساتھ اگلے سال میں داخل ہورہے ہیں لیکن ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہیءں۔سینئر اداکار اچھی خان، اداکار ظفر عباس،سہراب افگن اور آغا حیدرنے کہا کہ2017ء انشا ء اللہ ہم سب کے لئے امید ،خوشی اورا من کا سال ہوگا۔استاد غلام حیدر خاںِ ،موسیقار وجاہت عطرے،موسیقار رفیق حسین ،پروڈیوسر چنگیز اعوان ،سٹار میکر جرار رضوی،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،پریسہ،سید فیصل بخاری،فیصل خان،عمران احمد،ڈائریکٹر شاہد ظہور،ڈائریکٹرشاہد عزیز، حاجی عبد الرزاق ،مدثر حسن قاسمی ،سلیم بزمی ،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،پروڈیوسر شہزاد چوہدری،گلوکار نیاز خان ،مہر النساء،رائمہ خان،ہماء علی ،شاہد خان جہانزیب،کوریوگرافر راجو سمراٹ ،سجاد سمراٹ ،بندیا رانی،گڈو کمال،سرفراز وکی،گلوکار عارف بٹ ،اداکار عمران احمد،کامیڈین چکرم،سلمیٰ چوہدری،شین،نادیہ علی،عباس باجوہ،ملک طارق،جیا بٹ ،ڈاکٹر اجمل ملک ،ساقی خان،آشا چوہدری،نیلم منیر،فضاء علی،نمرہ چوہدری،چاہت چوہدری،سونو بٹ ،پروڈیوسر ملک طارق،قیصر ثناء اللہ

خان،سخاوت ناز،ظفری خان ،ناصر چنیوٹی،ثناء بٹ ،سلیم پنچھی ،الیاس احمد،اسد مکھڑا ،فائزہ ،مسکراہٹ خان ،سوہا خان ،حامد رنگیلا،عمران شوکی،ساجد شوکی،عقیل حیدر،گلفام،ندیم چٹا،علی ناز اور مدیحہ شہزادی نے بھی ملے جلے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -