اسد شفیق نے نیشنل اسٹیدیم کراچی سے محبت کا اظہار کردیا

اسد شفیق نے نیشنل اسٹیدیم کراچی سے محبت کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بازبلے اسد شفیق نے نیشنل اسٹیدیم کراچی سے محبت کا اظہار کردیا۔اسد شفیق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیس بک صفحے کیلئے ایک ویڈیو انٹرویو میں چند دلچسپ سوالوں کے جوابات دئیے۔اسد شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینس للی ایک ایسے باؤلر تھے جو سب کیلئے خطرناک تھے وہ ایسے عظیم باؤلر ہیں جن کے خلاف کھیلنے کا شوق ہے۔

موجودہ باؤلرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلینڈر ایک ایسے باؤلرہیں جن کے خلاف کھیلنے میں مزہ آیا جبکہ میرے لیے بہترین وکٹ نیشنل کرکٹ اسٹیدیم کراچی کی وکٹ ہے۔اپنی ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں زیادہ دوستانہ نہیں ہوں جو غلط ہے کیونکہ میں دوستانہ مزاج کا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -