علیم ڈار سب سے زیادہ میچز سپر وائز کرنیوالے امپائر بن گئے

علیم ڈار سب سے زیادہ میچز سپر وائز کرنیوالے امپائر بن گئے

  

لاہور ( این این آئی) فخر پاکستان علیم ڈار کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے ،انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل امپائر علیم ڈار نے 332واں میچ سپر وائز کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ سپر وائز کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ساتھ ہی انہوں نے روڈی کرٹزن کا 331میچز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔علیم ڈار نے یہ اعزاز سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سپروائز حاصل کرتے ہوئے کیا ۔ سال 2000ء میں امپائرنگ شروع کرنے والے علیم ڈار نے اب تک 182ون ڈے، 108ٹیسٹ اور 41ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ بہترین پاکستانی امپائرنگ دو ہزار نو ء ، دس اور دو ہزار گیارہ میں مسلسل تین مرتبہ آئی سی سی امپائرنگ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ علیم ڈار اور روڈی کرٹزن سے پہلے اسٹیو بکنر اور بلی باڈن بھی امپائرنگ میں میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -