ڈویژن فٹبال لیگ،سی ڈی اے اور ہما کلب کی سیمی فائنل میں رسائی

ڈویژن فٹبال لیگ،سی ڈی اے اور ہما کلب کی سیمی فائنل میں رسائی

  

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب اور ہما کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلوں میں سی ڈی اے کلب نے اکبر کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہما کلب نے راوی کلب کو 5-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے مطابق لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل تھیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -