پنجاب یونیورسٹی، داخلہ فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی، داخلہ فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون اور ٹوسالانہ امتحانات2017ء کے لیے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کادوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بی اے / بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحانات2017ء میں شرکت کے لیے ریگولر امیدواروں کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک10-1-17 اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ17-1-17 ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک20-1-17 اور دستی فارم24-1-17 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایسے امیدوار جو دونوں پارٹس میں شرکت کرنے کے لئے اہل ہیں وہ اپنے داخلہ فارم اور فیس ایک ساتھ جمع کرائیں گے۔ جبکہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -