بلدیہ عظمیٰ کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر اعتماد کی قرار داد منظور

بلدیہ عظمیٰ کے ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان پر اعتماد کی قرار داد منظور

  

لاہور(جنرل رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ایوان نے مسلم لیگ( ن )کے قائدین پر مکمل اعتماد کی قرار داد منظور کر لی۔گذشتہ روز میئر لاہور کرنل (ر )مبشر جاوید کی صدارت میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے منتخب نمائندوں کے پہلے باضابطہ اجلاس میں ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اُن کے ویژن کو آگے بڑھانے کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ایوان نے قرار دیا کہ لاہور میں میگا پراجیکٹس سے شہر کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ہے اور لاہور کو ایک خاص مقام حاصل ہوا ہے پاکستان کی ترقی میں پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ مل کر جد وجہد کریں گے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں اور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔جناح ہال میں جگہ کم ہونے اور ممبران کی تعداد میں ریکارڈ 319 تک اضافہ کے باعث بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ایوان کا پہلا اجلاس ایوان اقبال میں منعقد ہوا ۔مختصر دیر جاری رہنے والے اجلاس میں نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ممبران پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اپوزیشن کے چند ارکان کو ردعمل کا موقع نہ مل سکا۔میئر لاہور ڈپٹی میئرز کے ہمراہ روایتی لباس میں ایوان میں آئے۔اپنے تقریر کے دوران میئر کرنل ر مبشر جاوید نے کہا کہ آج ست باقاعدہ میدان عمل میں اُتر چکے ہیں۔قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کر کے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے یہ ذمہ داری بھی ہے اور ایک امتحان بھی جس پر پورا اُترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔لاہورکا شمار اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ماس ٹرانزٹ کی سہولیات والے دنیا کے20شہروں میں ہو جائے گا۔شہر لاہور کی خوب صورتی،عوام کے مسائل کے حل کے لیے ملکر کام کریں گے۔اُنھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے لیے کوشاں ہیں جن کے ثمرات جلد عوامی نمائندوں اور عوام تک پہنچیں گے۔لاہور کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اجلاس میں دُپٹی میئرز مشتاق مغل، میاں محمد طارق ،نذیر خان سواتی،مہر محمود احمد، چوہدری بلال،اللہ رکھا، راؤ شہاب الدین، اعجاز حمد حفیظ اوروسیم قادر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا جس نے اس منصب کے لیے اُنھیں منتخب کیا۔بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ممبران کی اکثیریت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد اختیارات کی منتقلی اور اداروں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا جن کا کہنا تھا کہ ابھی اختیارات واضع نہیں تاہم امید ہے جلد اُنھیں تعمیر وترقی کے عمل میں شامل کیا جائے گا وہ پارٹی قیادت پر پورا بروسہ رکھتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -