مریضہ کی ہلاکت ، تحقیقات کیلئے پروفیسر فیصل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

مریضہ کی ہلاکت ، تحقیقات کیلئے پروفیسر فیصل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر )وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں مبینہ طور پر ایک مریضہ 60سالہ زہرہ انور کو وارڈ میں بستر نہ دینے اور فرشی بستر پر اس کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وائس چانسلر کنگ ایڈروڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر فیصل مسعودکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سردار فخر امام اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد شامل ہیں۔یہ کمیٹی واقعہ میں 24گھنٹے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ۔دریں اثناء وزیر صحت افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچ گئے اور پرنسپل پروفیسر محمود شوکت اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر یوسف سے مریضہ کو فراہم کئے گئے علاج معالجہ بارے معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں روزانہ لاکھوں مریض آتے ہیں جنہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔