پنجاب سیف میڈیسن سپلائی اتھارٹی قائم کی جائے گی،میاں عرفان دولتانہ

پنجاب سیف میڈیسن سپلائی اتھارٹی قائم کی جائے گی،میاں عرفان دولتانہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب سیف میڈیسن سپلائی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ ترکی کی وزارت صحت کے تعاون سے پنجاب کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اور آج ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے جن اقدامات پر اتفاق کیا ہے اس کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترک ماڈل کی طرز پر ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں ادویات کا سٹیٹ آف دی آرٹ سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم رائج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے وسائل ضائع ہونے سے بچائے جاسکتے ہیں اور اس نظام سے مریضوں کو نہ صرف معیاری ادویات ملیں گی بلکہ خردبرد کا خاتمہ ہوگا اور غیرضروری ادویات کی خریداری کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -