محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں

  

لا ہور (جنر ل رپو رٹر )لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن میں تبدیلیاں آنا شروع ہوگئی ،ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق کو ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کا سی ای او مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق کو ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی کا سی ای او مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ڈا ئر یکٹر ایجوکیشن سکینڈری کا اضافی چارج بھی طارق رفیق کے پاس ہوگا۔ملک احسان کو ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن مقرر کیا گیاہے۔ اسی طرح رئیس احمد کو ڈی ای او ایلمنٹری میل جبکہ ثمینہ عقیل کو ڈی ای او ایلمنٹری فی میل تعینات کیا گیا ہے۔ رئیس احمد کے پاس ڈائریکٹر ایلمنٹری ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج بھی ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -