انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انجام نظر آگیا ہے،پرویز ملک

انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انجام نظر آگیا ہے،پرویز ملک

  

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جو لوگ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا تماشا لگا نا چاہتے ہیں وہ پہلے کی طرح اب بھی ناکام اور نامراد ہوں گے، انتشار اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو اپنا انجام نظر آگیا ہے،2018ء کے انتخابات میں وہی کامیاب ہوگاجس نے ملکی ترقی میں بڑ ھ چڑھ کر کام کیا ہوگا اور عوام کی خدمت کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضا ن صدیق بھٹی، چوہدری شہباز احمد،سید توصیف شاہ،عامر خان،بی بی وڈیری،تنویر ضیاء بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کواپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنا ہوگی،سچی اور کھری سیاسی نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -