لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اختیارات دینے سے گریز کیا گیا،عفیف صدیقی

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اختیارات دینے سے گریز کیا گیا،عفیف صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے متوقع اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین یونین کونسل عفیف صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے سے گریز کیا گیا ہے۔جس پر ہم احتجاج کرتے ہیں۔آئین پاکستان کے متصادم بلدیاتی نظام قبول نہیں جس کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔ایوان اقبال اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جو لوگ حکمرانوں کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ان ممبران کو خود اپنے اختیارات کا پتہ نہیں تاہم اپنی بے بسی کا اُنھیں بھی اندازہ ہے۔اُنھوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا سابقہ نظام مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا جیسے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کیا گیا ہے۔