حقوق سے محروم عوام پاناما لیگ کوراہ فرارنہیں دیں گے،اشرف بھٹی

حقوق سے محروم عوام پاناما لیگ کوراہ فرارنہیں دیں گے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حقوق سے محروم عوام پاناما لیگ کوراہ فرارنہیں دیں گے۔بڑے چوروں کابڑاسخت احتساب اٹل ہے ۔عوامی عدالت نے پاناما لیگ کی بدعنوان قیادت کیخلاف فیصلہ سنادیا ،وہ کسی وقت بھی قانون کی گرفت میں آجائیں گے ۔ حکمرانوں کاقانون کی گرفت سے بچنا خارج ازامکان نہیں تاہم قدرت کے غضب سے انہیں کوئی نہیں بچاسکتا ۔ سیاسی قیادت کا متحدہ اپوزیشن کے قیام پرمتفق ہوناخوش آئند ہے۔آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے متحدہ اپوزیشن کے قیام کاامکان روشن ہوگیا ۔آصف علی زرداری آج بھی سیاسی طورپر بدعنوان حکمرانوں پربھاری پڑیں گے ۔وہ قینچی امرسدھو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ جاویدہاشمی کے بیانات جاتی امراء میں تیارہوتے ہیں،انہیں اب اچانک کیوں یادآگیا ۔حکمران سیاسی شہادت کیلئے جمہوریت کیخلاف سازش کررہے ہیں مگران کایہ خواب کسی قیمت پرشرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بلاول بھٹوزرداری کاچارنکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ تسلیم نہ کرکے اپنے انجام کوآواز دی ۔حکمرانوں کومزید مہلت نہیں دی جاسکتی ،پاناما لیگ کوآنیوالے انتخابات میں اسمبلیوں میں آنے سے روکنے کیلئے اپوزیشن قوتوں کوایک ضابطہ اخلاق پرمتفق اورمتحد ہونے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کے بیچارے مزدور ،کسان اور عوام پاناما لیگ کی ہوس پرست قیادت کامزید بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -