سیشن کورٹ میں 2017ء کے پہلے روز پہلا کیس 9بج کر2منٹ پردائر ہوا

سیشن کورٹ میں 2017ء کے پہلے روز پہلا کیس 9بج کر2منٹ پردائر ہوا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں 2017ء کے پہلے روز پہلا کیس 9بج کر2منٹ پر تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے خلاف دائر ہوا،جس میں خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے آبائی گھر پر قبضہ گروپ نے قبضہ کررکھا ہے لیکن پولیس کارروائی کرنے کی بجائے مخالفین کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس پرسیشن عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ درخواست درخواست گزارکرن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اسی طرح پہلامقدمہ سول کورٹ میں 9بچ کر5منٹ پر طلاق کا دائر ہوا ،یہ مقدمہ وحدت کالونی کی رہائشی پروین نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کیا ہے جس میں اس نے اپنے شوہر پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیاہے جبکہ کینٹ کچہری میں پہلا کیس قبضہ گروپ کے خلاف دائر ہوا یہ کیس 9بج کر10منٹ پر ایک معمر خاتون سلماء4 بی بی نے دائر کیا گیاجس میں اس نے کینٹ میں قبضہ گروپ کی طرف سے آبائی گھر پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ،اسی طرح ماڈل ٹاؤن کچری میں پہلا کیس 9بجکر 15منٹ پر ماڈل ٹاون کینٹ پولیس کے خلاف تشدد کرنے کا دائر ہوا جبکہ ضلع کچہر میں تنویرنامی شخص نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -