اُسوۂ رسول ﷺ کی اتباع کامیابی کی ضمانت ہے،زعیم قادری

اُسوۂ رسول ﷺ کی اتباع کامیابی کی ضمانت ہے،زعیم قادری

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) اُسوۂ رسول ﷺ کی اتباع کامیابی کی ضمانت ہے، اُمّتِ مسلمہ کے عروج اور انسانیت کی ترقی کا راز تعلیماتِ رسول ﷺ کو اپنانے میں مضمر ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کے لیے محبتِ رسول ﷺ کے فیضان کو عام کرنا از حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارسید زعیم حسین قادری صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب نے ایوانِ اوقاف لاہور میں منعقدہ محفل میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد اور صوبائی خطیب اوقاف مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری نے کہا کہ میلادِ مصطفی ﷺ کی پُر نور ساعتوں میں اسوۂ رسول ﷺ پر کاربند ہونے کا عزم کرنا چاہیے ۔ اس لیے کہ اُمّتِ مسلمہ کی فلاح کا دارومدار اسوۂ رسول ﷺ کی پیروی میں ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف، ڈائریکٹر فنانس اوقاف ، مختار گجرجنرل سیکرٹری ایپکا یونین پنجاب، نوید ظفر بٹ صدر اپیکا اوقاف اور احمدالرحمن جنرل سیکرٹری اپیکا اوقاف سمیت ایپکا کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -