اومان ، سلطان قابوس نے 2017ء کے میزانیے کی توثیق کردی

اومان ، سلطان قابوس نے 2017ء کے میزانیے کی توثیق کردی

  

مسقط (اے پی پی) اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے ایک فرمان کے ذریعے ریاست کے 2017ء کے سالانہ میزانیے کی توثیق کردی ہے۔اومانی حکومت نے نئے سال کا میزانیہ جاری کیا تھا۔اس میں معمولی خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر اخراجات میں کمی کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔اس سال بجٹ میں حکومت کے اخراجات کا تخمینہ 11 ارب 70کروڑ ریال (30 ارب 40 کروڑ ڈالرز) لگایا گیا ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ8 ارب 70 کروڑ ریال لگایا گیا ہے۔اس طرح بجٹ میں کل خسارہ 3 ارب ریال ہوگا۔گذشتہ سال کے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 11گیارہ ارب90 کروڑ ریال جبکہ آمدن کا تخمینہ 8 ارب 60ساٹھ کروڑ ریال لگایا گیا تھا۔اس طرح کل خسارے کا تخمینہ 3 ارب30 کروڑ ریال تھا۔

مزید :

عالمی منظر -